ویب ڈیسک: لاہور ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹیریٹ میں مسلم لیگ(ن) پنجاب کا اہم اجلاس، مسلم لیگ(ن) پنجاب کی تنظیم کے اجلاس کی صدارت صدر پنجاب رانا ثنا اللہ نے کی، اجلاس میں تمام ڈویژنل کوآرڈینیٹر اور تنظیمی عہدیداروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں پارٹی کے تنظیم عہدیداروں سے ضمنی انتخابات اور متوقع بلدیاتی انتخابات سے متعلق رائے لی گئی، پنجاب کے تنظیمی عہدیداروں نے وفاق اور پنجاب کی حکومتوں پر مکمل اعتماد اور اطمینان کا اظہار کیا، اجلاس میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی کارکردگی کے باقی صوبے بھی معترف ہیں، پنجاب حکومت کے تمام اقدامات اور فلاحی پروگرام عام آدمی سے متعلق ہیں، مریم نواز کی کارکردگی کی بدولت پنجاب میں پارٹی کی مقبولیت بڑھ رہی ہے، وفاقی حکومت کی بھی اللہ تعالی نے بہت مدد فرمائی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف ملکی وقار بحال کرنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں، حکومت کی خارجہ پولیسی کامیابیوں سے ہمکنار ہو رہی ہے، پاکستان نے بھارت کے خلاف اللہ کی مدد سے بڑی فتح حاصل کی ہے، پاکستان کی تاریخی فتح کی پوری دنیا میں گونج ہے، میاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن)ایک مرتبہ پھر پاکستان کو بحرانوں سے نکال رہی۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کی سرپرستی میں وفاق اور پنجاب کی حکومتیں محنت اور لگن سے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں، پنجاب کی تنظیمی اجلاس میں پنجاب کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
رانا ثنااللہ نے فوری تنظیمی عہدے مکمل کرنے کی ہدایت کی، پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی۔
صدر پنجاب رانا ثناء اللہ نے تمام ضلعی عہدیداروں کو ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی بھی ہدایات کر دی، پارٹی جلد قیادت کے ساتھ مشاورت کے بعد ضمنی انتخاب کے موزوں امیدواروں کا اعلان کرے گی۔