پی سی بی کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ اپنے عہدے سے مستعفی

پی سی بی کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ اپنے عہدے سے مستعفی

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے مختصر پیغام میں بتایا ہے کہ بورڈ کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، ٹونی ہیمنگ کا استعفیٰ 9 اگست 2025 کو باضابطہ طور پر موصول ہوا۔

ٹونی ہیمنگ نے بطور چیف کیوریٹر ملک بھر کے اسٹیڈیمز کی پچز اور گراؤنڈز کی تیاری اور دیکھ بھال میں اہم کردار ادا کیا۔ پی سی بی نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ ٹونی ہیمنگ کو پی سی بی میں جولائی 2024 میں 2 سال کے لیے کیوریٹر کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا، تاہم انہوں نے ایک سال بعد ہی اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔

Watch Live Public News