پاکستان ایک بڑی فعال جمہوریت ہے: دفتر خارجہ

پاکستان ایک بڑی فعال جمہوریت ہے: دفتر خارجہ
اسلام آباد: (اے پی پی) پاکستان نے جمہوریت سے متعلق سمٹ میں مدعو کرنے پر امریکہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آزاد عدلیہ، میڈیا اور متحرک سول سوسائٹی کیساتھ بڑی فعال جمہوریت ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان جمہوریت کو مزید گہرا کرنے، بدعنوانی سے نمٹنے اور تمام شہریوں کے انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ جمہوریت سے متعلق ورچول سمٹ 9-10 دسمبر 2021ء کو منعقد ہو رہا ہے۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں پاکستان نے ان اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے وسیع پیمانے پر اصلاحات کا آغاز کیا جبکہ ان اصلاحات کے مثبت نتائج بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جسے ہم دو طرفہ اور علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کے لحاظ سے مزید بڑھانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کئی معاملات پر امریکہ کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔ پاکستان مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے بات چیت، تعمیری رابطوں اور بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

Watch Live Public News