پی ایس ایل سیزن7 شاہد آفریدی کس ٹیم کا حصہ بنے؟

پی ایس ایل سیزن7 شاہد آفریدی کس ٹیم کا حصہ بنے؟
لاہور ( پبلک نیوز) شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم میں شامل ہونے کے لیے پرجوش ہوں۔ ایک ایسی ٹیم جس نے 2019 میں ٹائٹل جیتنے کے باوجود پچھلے کچھ ایونٹس میں اتار چڑھاؤ دیکھا۔ میرے آخری ایونٹ میں یہ میرا خواب ہے اور میری خواہش ہے کہ میں عمدہ کھیل کے ساتھ ٹیم کو فتح دلا سکوں۔ تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی پی ایس ایل سیزن 7 کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا حصہ بن گئے۔ جیمز ونس اور افتخار احمد بھی 2019 کی چیمپئن ٹیم میں چلے گئے۔ اعظم خان اسلام آباد یونائیٹڈ میں شمولیت اختیار کر گئے۔ پی ایس ایل ڈرافٹ اتوار، 12 دسمبر، سہ پہر 3 بجے لاہور میں ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوگا۔ کھلاڑیوں کی منتقلی اور برقرار رکھنے کی ونڈو جمعہ کو بند ہو جائے گی۔ شاہد خان آفریدی اپنے پی ایس ایل کا اختتام کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرکے کریں گے. گزشتہ سال شاہد آفریدی کس ٹیم کا حصہ تھے؟ گزشتہ سال شاہد آفریدی نے ملتان سلطان کی نمائندگی کی تھی۔ ملتان سلطان سے کویٹہ گلیڈی ایٹرز میں انگلینڈ کے جیمز ونس بھی شامل ہیں۔ بلاک بسٹر ونڈو بعد کےملتان سلطانز بالترتیب کوئٹہ کے ڈائمنڈ اور سلور راؤنڈ پکس لے گا۔ ایک اور اہم ونڈو میں قومی ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑی افتخار احمد نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کر لیا۔ افتخار احمد اعظم خان کی جگہ تبادلہ ہوا۔ شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل ایک ایسا ایونٹ ہے جو ایک کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ میں اسی حوصلہ کو اپنی ٹیم کی مدد کے لیے استعمال کروں گا اور ایسی پرفارمنس پیش کروں گا جو ہمارے ایونٹ کے مقاصد کو حاصل کرنے میں ہماری مدد کر سکیں۔ افتخار احمد کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے منتقل ہونا ایک مشکل فیصلہ رہا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنے مستقبل کو دیکھتے ہوئے جو پاکستانی ٹیم سے منسلک ہے میں نے سوچا کہ یہ بہترین اقدام ہے۔ میں اسلام آباد یونائیٹڈ انتظامیہ کا ان کے تعاون اور سمجھ بوجھ کے لیے شکر گزار ہوں۔ میرے تمام فیصلوں میں میرے ساتھ کھڑے ہونے پر انکا شکر گزار ہوں۔ میں 2017 کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شاہد آفریدی کے ساتھ دوبارہ شامل ہونے پر بہت خوش ہوں۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ 2022 اتوار 12 دسمبر کو لاہور کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں منعقد ہوگا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔