نوازشریف کوچورکہنےوالاتاریخی چوری میں پکڑا گیا،مریم نواز

نوازشریف کوچورکہنےوالاتاریخی چوری میں پکڑا گیا،مریم نواز
جلالپور جٹاں: مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف کو چور کہنے والا تاریخ کی سب سے بڑی چوری میں پکڑا گیا ہے. یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے موٹرویز، سڑکوں کے جال بچھائے، نواز شریف نے سی پیک بنایا، آپ نے اپنا مستقبل نوازشریف سے جوڑ دیا ہے، نوازشریف کا سیاسی سفر آسان نہیں تھا، گزشتہ 23 برسوں میں نوازشریف نے ڈھائی سال جیل کاٹی، 11 سال نوازشریف نے جلاوطنی کاٹی۔ مریم نواز نے کہا کہ جب جب فیصلہ عوام کے ہاتھ آیا، عوام نے نوازشریف کے حق میں فیصلہ کیا، نوازشریف واحد لیڈر ہے آج بھی عدالتوں کے چکر کاٹ رہا ہے، جن مقدمات کی وفات پہلے ہو چکی ان مقدمات کو نوازشریف بھگت رہا ہے، پانامہ جیسا جھوٹا الزام نوازشریف پر لگایا گیا، نوازشریف کو نکال کر جیل میں ڈال دیا گیا، عدالتی نظام میں ناانصافی آسان اور انصاف کرنا مشکل کام ہے، نوازشریف کے لیے بلیک ڈکشنری کا سہارا لیا گیا۔ سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ شرم آنی چاہیے نوازشریف کو 7 سال بعد بھی رینگ رینگ کر انصاف مل رہا ہے، نواز شریف نے اربوں، کھربوں کے منصوبے لگائے، کسی ایک منصوبے میں بھی نوازشریف پر کرپشن کا الزام نہیں لگا، اربوں ڈالروکیلوں کو فیسیں دیدیں، پھوٹی کوڑی کا ثبوت نہیں نکال سکے۔ انہوں نے کہا کہ جو جیل میں اپنےاعمال کی سزا بھگت رہا ہے، اس کا نام بھی نہیں لینا چاہتی مگر سچ بتانا میری مجبوری ہے، جیل میں رہنے والا نوازشریف پر چوری کا الزام لگاتا تھا، اس شخص نے بہت جھوٹ بولے ہیں، اس شخص سے انتقام نوازشریف نہیں اس کے اعمالوں نے لیا ہے، نوازشریف کو چور کہنے والا تاریخ کی سب سےبڑی چوریاں کرتے پکڑا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔