ویب ڈیسک: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی تشدد کے برعکس آزاد کشمیر ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن۔ پاکستان کی شہ رگ آزاد جموں و کشمیر میں پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے میچز منعقد کرانے کیلئے اقدامات۔
سفاک و بے رحم مودی کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کے جواب میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آزاد جموں و کشمیر کے مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ایس ایل کے لندن لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں تاریخی روڈ شو کے دوران پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی نے کہا کہ ہم مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم کو بھی بہترین انداز میں تیار کرنے جا رہےہیں۔ بین الاقوامی کھلاڑیوں کیلئے مظفر آباد میں اعلیٰ معیار کے مطابق فائیو اسٹار ہوٹلز بھی موجود ہے۔ پی ایس ایل کے میچز کیساتھ ساتھ دیگر بین الاقوامی میچز بھی آزاد جموں و کشمیر میں منعقد کرائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خوش آئند اقدام نےثابت کر دیا کہ امن، کھیل اور ترقی کشمیر کی اصل شناخت ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظلم و ستم کے برعکس پاکستان جنت نظیر وادی میں کھیل کے ذریعے امن کی تاریخ لکھ رہا ہے۔ آزاد جموں و کشمیرمیں خوشگوار کھیلوں کی فضا واضح پیغام ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جو ظلم و بربریت کے خلاف ہر لمحہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔