انڈونیشیا کے صدر کا وزیراعظم ہاؤس میں شاندار استقبال، گارڈ آف آنر پیش

انڈونیشیا کے صدر کا وزیراعظم ہاؤس میں شاندار استقبال، گارڈ آف آنر پیش
کیپشن: انڈونیشیا کے صدر کا وزیراعظم ہاؤس میں شاندار استقبالیہ

ویب ڈیسک: انڈونیشیا کے صدر ابووسو بیانتو کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں شاندار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا، اور دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔

مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انڈونیشیا کے صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا، جس کے بعد صدر بیانتو نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، جس کے بعد پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کا پیغام دیا گیا۔

بعد ازاں، انڈونیشیا کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے وفد کے ارکان سے ملوایا، جبکہ وزیراعظم نے صدر بیانتو کو اپنی کابینہ کے ارکان کا تعارف کرایا۔

اس کے بعد، صدر بیانتو نے وزیراعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا لگایا، جسے دو طرفہ تعلقات کے ایک نئے باب کے آغاز کے طور پر دیکھا گیا۔

اب دونوں رہنما وفود کی سطح پر بات چیت کریں گے، جس میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Watch Live Public News