مشہور فلم "تھری ایڈیٹس" کے سیکوئل سے متعلق اہم خبر

مشہور فلم
کیپشن: مشہور فلم "تھری ایڈیٹس" کے سیکوئل سے متعلق اہم خبر

ویب ڈیسک: بالی وڈ کی تاریخی فلم تھری ایڈیٹس کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ راجکمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ناظرین کے دلوں پر گہرا اثر چھوڑ گئی تھی اور شائقین و ناقدین دونوں کی جانب سے بے حد سراہا گیا۔

اب بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، تھری ایڈیٹس کے میکرز اسی کاسٹ کے ساتھ سیکوئل بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ یہ فلم تقریباً 16 سال قبل کرسمس کے موقع پر سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ اسکرپٹ کو حتمی شکل دی جا چکی ہے اور پوری ٹیم اس پروجیکٹ کے لیے انتہائی پرجوش ہے۔ اطلاعات کے مطابق، سیکوئل کی کہانی پہلی فلم کے اختتام سے ہی شروع ہوگی، جس کا مطلب ہے کہ ناظرین کو وہی دلچسپ تسلسل دوبارہ دیکھنے کو ملے گا۔

یاد رہے کہ 2009 میں ریلیز ہونے والی تھری ایڈیٹس نہ صرف بالی وڈ کی سب سے مشہور فلموں میں شامل ہے، بلکہ یہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سے بھی ایک ہے۔

اگرچہ ابھی تک تھری ایڈیٹس 2 کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، لیکن اس خبر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے اور مداحوں میں اس کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News