ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 195 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی سطح پر بھی دیکھے گئے، جہاں پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 ہزار 900 روپے کی کمی کے ساتھ 4 لاکھ 41 ہزار 862 روپے تک پہنچ گئی۔
اس کے علاوہ، فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1 ہزار 629 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 78 ہزار 825 روپے کی سطح پر آ گئی۔
دوسری طرف، فی تولہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہ آئی اور یہ 6 ہزار 102 روپے پر برقرار رہی، جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 5 ہزار 231 روپے پر مستحکم رہی۔