بسنت منانے کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری  

بسنت منانے کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری  
کیپشن: AI

(ویب ڈیسک ) پنجاب میں   بسنت منانے کے شوقین افراد کیلئے بڑی خوشخبری   آگئی۔

2001 کا پتنگ بازی پابندی آرڈیننس منسوخ کردیا گیا۔پنجاب پتنگ بازی آرڈیننس 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔

متن میں کہا گیا ہے کہ پتنگ سازی اور فروخت کیلئے رجسٹریشن کروانا لازمی ہوگی۔پتنگ سازوں کی رجسٹریشن ڈپٹی کمشنر کریں گے۔

متن کے مطابق بغیر رجسٹریشن پتنگ و ڈور بناتے و بیچتے پکڑے جانے پر 5 سال تک سزا اور 5 لاکھ جرمانہ ہوگا۔پتنگ باز تنظیموں کیلئے بھی رجسٹریشن لازم قرار دی  گئی ہے۔دھاتی ڈور، تندی اور تیز مانجے والی ڈور پر مکمل پابندی ہوگی۔

دھاتی ڈور ، تندی اور تیز مانجے والی ڈور بناتے یا بیچتے ہوئے پکڑے جانے پر 5 سال تک سزا اور 20 لاکھ جرمانہ ہوگا۔سب انسپکٹر رینک کا پولیس افسر ممنوع مواد کی اطلاع پر بغیر وارنٹ گرفتاری کر سکے گا۔ممنوع مواد کی اطلاع پر بغیر وارنٹ تلاشی کی اجازت بھی ہوگی۔

متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پتنگ بازی کی اجازت والے ضلع میں بغیر حفاظتی اقدامات کیے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی ہوگی۔

Watch Live Public News