(ویب ڈیسک ) آئی ایس پی آر کے مطابق انڈونیشین صدر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کا اعتراف بھی کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انڈونیشین صدر پرابوو سبیانتو سے ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی پر گفتگو کی گئی۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ملاقات میں دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق انڈونیشین صدر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کا اعتراف بھی کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ تربیت، انسدادِ دہشتگردی اور صلاحیت بڑھانے میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔