مسیحی سرکاری ملازمین کو کرسمس تہوار سے قبل تنخواہیں ، پینشن دینے کا فیصلہ 

مسیحی سرکاری ملازمین کو کرسمس تہوار سے قبل تنخواہیں ، پینشن دینے کا فیصلہ 

(ویب ڈیسک ) کرسمس تہوار کے موقع پر مسیحی سرکاری ملازمین کیلئے  بڑی خوشخبری آگئی۔

تفصیلات کے مطابق   مسیحی سرکاری ملازمین کو کرسمس تہوار سے قبل تنخواہیں اورپینشن دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ خزانہ پنجاب نے  19دسمبر تک مسیحی ملازمین کو تنخواہیں اورپینشن دینے کی ہدایت کردی گئی ۔محکمہ خزانہ پنجاب  نے صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفسز سمیت متعلقہ محکموں کو مراسلے جاری کردیے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ   مسیحی سرکاری ملازمین کو دسمبر کی تنخواہیں ، پینشن 19دسمبر تک ادا کردی جائیں۔

Watch Live Public News