پی ایس ایل 6 آفیشل ترانہ کو شائقین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

پی ایس ایل 6 آفیشل ترانہ کو شائقین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور (پبلک نیوز) پی ایس ایل 6 کا آفیشل ترانہ "گروو میرا" ریلیز کردیا گیا ہے لیکن سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ترانے کو جس انداز میں ٹرول کیا جارہا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شائقین کرکٹ کو نہ بھایا ہے۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2021 کا آفیشل ترانہ "گروو میرا" کی تیاری میں نصیبو لعل، آئمہ بیگ اور ینگ اسٹنرز نے اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگایا ہے۔ ترانے میں بابراعظم، شاداب خان، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور وہاب ریاض جلوہ گر ہوئے ہیں۔

ریلیز کے بعد یہ ترانہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ میں آگیا لیکن صارفین کی جانب سے اس پر ناپسندگی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے ترانے علی ظفر کے بعد تنازعات کا شکار ہیں۔ علی ظفر کے بعد فواد خان نے پی ایس ایل کا ترانا گایا تھا جو شائقین کے دل میں اپنی جگہ بنانے میں ناکام رہا تھا پھر گزشتہ برس علی عظمت، عاصم اظہر اور عارف لاہور نے ترانا گایا جسے شائقین نے پھر مسترد کردیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے پی ایس ایل کے ترانے کو آڑے ہاتھوں لیا ہوا ہے اور مزاحیہ انداز میں سیزن 6 ترانے کی ٹرولنگ کررہے ہیں.