وزیر اعظم کی ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے ملک گیر فنڈ ریزنگ مہم چلانے کی ہدایت

وزیر اعظم کی ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے ملک گیر فنڈ ریزنگ مہم چلانے کی ہدایت
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لئے عطیات جمع کرنے کی ملک گیر مہم چلانے کی ہدایت کر دی ہے ۔ وزیراعظم نے اس حوالے سے تعلیم، مذہبی امور، خزانہ، تجارت، معاشی امور کے وزراء اور صوبائی حکومتوں کو عطیات جمع کرنے کی مہم میں بھرپور حصہ لینے کا حکم دیا ہے ۔ ایوان ہائے صنعت و تجارت، مخیر حضرات ، کاروباری برادری، علماء کرام، تعلیمی اداروں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو مہم میں شامل کیا جائے گا، وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کو تعلیمی اداروں میں عطیات جمع کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے ۔ وزیر تعلیم رانا تنویر حسین طالب علموں کو عطیات دینے کی اپیل کریں گے، اس حوالے سے تعلیمی اداروں میں ترکیہ کے عوام کیلئے خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے، جمع ہونے والے عطیات ترکیہ کے عوام کی مدد کیلئے استعمال ہوں گے ۔ وزیر مذہبی امور علماء کرام اور مذہبی طبقات سے رابطہ کرکے ترکیہ کے عوام کی مدد کیلئے رائے عامہ ہموار کریں گے، وزیر اعظم نے عوام سے بھی ترکیہ کے مصیبت زدہ بھائیوں، بہنوں کیلئے دل کھول کر عطیات دینے کی اپیل کی ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔