(ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ ججز کے بعد جوڈیشل کمیشن کے ایک اور رکن کا خط سامنے آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن رکن سینیٹر علی ظفر نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔جس میں انہوں نے جوڈیشل کمیشن اجلاس ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سینیٹر علی ظفر نے خط میں کہا ہے کہ جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ ججز سینارٹی کا معاملہ حل نہ ہو جائے اجلاس موخر کیا جائے، ججز کی ٹرانسفر سے اسلام آباد ہائی کورٹ کی سنیارٹی لسٹ تبدیل ہو گئی۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ججز کے تبادلے سے تاثر ہے کہ سارا انتظام بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی اپیلوں کیلئے بندوبست کیا گیا ہے، مناسب ہوگا کہ ججز کی سنیارٹی کا مسئلہ حل ہونے تک کمیشن اجلاس موخر کیا جائے، کمیشن نے اگر اجلاس کرنا ہی ہے تو ٹرانسفر شدہ ججز کو زیرغور نہ لایا جائے۔