(ویب ڈیسک ) انجری کے باعث چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہونیوالے اوپنر صائم ایوب نے چیمپئنز ٹرافی اور سہ ملکی سیریز کیلئے قوم سے پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کی اپیل کردی۔
جارح مزاج اوپنر صائم ایوب کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم اچھی ہے، امید ہے میگا ایونٹ میں اچھے نتائج آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قسمت میں لکھا ہوتا ہے ہمیشہ وہی ہوتا ہے، میں چاہتا ہوں سب لوگ دعا کریں اور پاکستان ٹیم کو سپورٹ کریں۔
صائم ایوب کا کہنا تھا کہ لاہور اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب لائیو دیکھ رہا تھا، بہت اچھی تقریب تھی اور انتظامات بھی شاندار تھے، نیا گراؤنڈ دیکھ کر خوشی ہوئی، امید ہے جلد مجھے بھی وہاں کھیلنے کا موقع ملے گا۔
واضح رہے کہ گزشہ روز سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں یکطرفہ مقابلے میں 78 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔