ویب ڈیسک: سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فی تولہ سونا 5300 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 24 ہزار 762 روپے کا ہو گیا ۔
اسی طرح 10 گرام سونا 4544 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 49ہزار 898 روپے کا ہو گیا ۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 346 روپے اضافے کے بعد 8615 روپے کی ہو گئی ہے۔ 10 گرام چاندی 296 روپے اضافے کے بعد 7385 روپےکی ہو گئی ۔
عالمی مارکیٹ میں 53 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 5020 ڈالر کا ہو گیا۔ عالمی مارکیٹ میں چاندی 3.46 ڈالر کے اضافے سے 81.40 ڈالر کی ہو گئی۔