(ویب ڈیسک ) عدالت کی جانب سے صلح کی بنیاد پر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلی گئیں۔
بھاٹی گیٹ میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے مقدمے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت عباس نے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے گرفتار پانچ ملزمان کو صلح کی بنیاد پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے صلح کی بنیاد پر ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلی۔
مدعی نے عدالت میں بیان دیا کہ ہم ملزمان کے خلاف مزید کاروائی نہیں کرنا چاہتے،ملزمان کو بری یا مقدمے سے ڈسچارج کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔