نیپرا نے نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے نئی ریگولیشن  کی منظوری دیدی

نیپرا نے نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے نئی ریگولیشن  کی منظوری دیدی

(ویب ڈیسک )نیشنل الیکٹرک پاور لیگولیٹری اتھارٹی   نیپرا نے نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے نئی ریگولیشن  کی منظوری دیدی۔

نیپرا نے نیٹ میٹرنگ ریگولیشن 2026 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نئے ریگولیشنز کے تحت نیٹ بلنگ کا نظام متعارف کروا دیا گیا۔ نئی نیٹ میٹرنگ ریگولریشنز کا اطلاق بائیو گیس صارفین پر بھی ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نیٹ میٹرنگ صارفین سے نیشنل ایوریج انرجی پرائس کے مطابق بجلی خریدی جائے گی، نیٹ میٹرنگ سارفین کو موجودہ ٹیرف کے حساب سے بجلی فرام کی جائے گی، نیشنل گرڈ کو اضافی بجلی کی فراہمی صارفین کوسہہ ماہی بنیادوں پر ادائیگی کی جائے گی۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلنگ سائیکل کے اختتام پر بلنگ نظام کے تحت بل جاری ہو گا ، نیٹ میٹرنگ کے لیے معائدے کی مدت 5 سال تک محدود کر دی گئی ہے ۔

نئی ریگولیشنز کے مطابق معائدے کے خاتمے کے بعد تجدید ممکن ہو سکے گی ، نئی نیٹ میٹرنگ ریگولیشن کے بعد سابقہ 2015 کی ریگولیشن معطل ہو جائیں گی۔

Watch Live Public News