کراچی والوں کیلئے خوشخبری،30 مزید بسیں پیپلزبس سروس کے بیڑے میں شامل

کراچی والوں کیلئے خوشخبری،30 مزید بسیں پیپلزبس سروس کے بیڑے میں شامل
کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پچاس الیکٹرک بسیں بھی شہر کے مختلف مقامات پر چلائی جائیں گی۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ بسوں کے شہر میں فعال ہونے کی افتتاحی تقریب کل مزار قائد پر منعقد ہوگی، تقریب میں نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر شرکت کرینگے۔ میئر کراچی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کراچی کے شہریوں سے ایک اور وعدہ پورا کر دیا ، شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ کراچی کی ترقی سے ملک کی ترقی جڑی ہے ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔