پاکستان پیپلز پارٹی کا قانون سازی میں حکومت سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان پیپلز پارٹی کا قانون سازی میں حکومت سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی  نے قانون سازی میں حکومت سے تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سید نوید قمر کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہاؤس اور قائمہ کمیٹیوں میں قانون سازی میں حصہ نہیں لے گی ،یہ اتحادی حکومت ہے تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے ، ہمارے تحفظات ہیں حکومت نے انھیں سنجیدہ نہیں لیا ۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی اصلاحات ، آزاد کشمیر اور دیگر تحفظات پر سنجیدگی نہیں دیکھائی گئی ،   پارٹی نے فیصلہ کیا کہ جب تک حکومت اس معاملے پر پراگریس نہیں دیکھاتی ہم حصہ نہیں لیں گے ۔

سید نوید قمر نے مزید کہا کہ  کل داخلہ کمیٹی میں اسلام آباد کی مقامی سے متعلق بل لایا گیا ،یہ اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں،ہم نے اس بل کو ووٹ بھی نہیں کیا اور اختلافی نوٹ بھی لکھا ۔

Watch Live Public News