ویب ڈیسک: پہاڑوں پر ہونے والی برفباری کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر برقرار رہی۔
آزاد کشمیر میں بارشوں اور پہاڑوں پر برفباری نے رنگ جما دیا، شدید برفباری سے کیل سے تاؤ بٹ شاہراہ نیلم بند ہوگئی، سردی کے باعث لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے۔
لہہ میں پارہ منفی 13 اور استور میں منفی 11 رہا، کالام میں منفی 9، گوپس منفی 8،قلات، سکردو میں منفی 7 رہا، کوئٹہ منفی 6، ہنزہ منفی 5، دروش، چترال، گلگت اور پاراچنار میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح رات کے اوقات میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے۔جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں صبح اور رات میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
صبح کے اوقات میں کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا ،خطہ پوٹھوہار اوربالائی پنجاب کے بعض علاقوں میں کہرا پڑنے کی توقع ہے۔اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ صبح کے اوقات میں شدید سرد اور کہرا پڑنے کی توقع ہے۔ بعد از دوپہر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح,رات میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات اورگردونواح میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان۔جبکہ کشمیر میں صبح کے اوقات میں بعض مقا مات پر کہرا پڑنے کی توقع ہے۔
کراچی میں ہوا کی سمت تبدیل ہوگئی، سردی کی شدت میں معمولی کمی :
محکمہ موسمیات کے جاری کردہ بیان کے مطابق کراچی میں نم ہواؤں کے باعث سردی کی شدت کم محسوس کی جارہی ہے۔آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے۔آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔