آتشزدگی سے ہالی وڈ مصروفیات متاثر، پیرس ہلٹن سمیت متعدد اسٹارز کے گھر تباہ

hollywood stars home affected by fire
کیپشن: hollywood stars home affected by fire
سورس: google

 ویب ڈیسک : ہالی وڈ فلم سٹی لاس اینجلس کے جنگلات میں منگل کو لگنے والی آگ تاحال بے قابو ہے۔ آگ کے سبب جہاں کئی سلیبریٹیز کو اپنے گھر چھوڑنا پڑے وہیں فلمی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئی ہیں۔

آسکرز انتظامیہ کی جانب سے بھی آئندہ ہفتے ہونے والی ایوارڈز کی نامزدگیاں دو روز کے لیے منسوخ کر دی ہیں۔

دوسری جانب کئی ٹی وی شوز کی پروڈکشن سمیت متعدد فلموں کے پریمیئرز بھی منسوخ کیے گئے ہیں۔

ہالی وڈ نے اپنی سالانہ کریٹکس چوائس ایوارڈز کی تقریب ملتوی کر دی ہے،۔ یہ تقریب اصل میں اس ویک اینڈ پر ہونی تھی۔ ریٹکس چوائس ایوارڈز کی تقریب اب 26 فروری تک مؤخر کر دی گئی ہے۔

 لاس اینجلس کی آتشزدگی سے  ہالی وڈ اسٹارپیرس ہلٹن نے بھی پلیسڈس میں واقع اپنا گھر کھو دیا ، سماجی رابطے کی سائٹ انسٹا گرام پر ایک جذباتی سوشل میڈیا پوسٹ میں انہوں نے اس اندوہناک واقعے کی تصدیق کی ہے 
 انہوں نےاپنی پوسٹ میں کہا
"لفظوں سے پرے دل ٹوٹ گیا۔ اپنے خاندان کے ساتھ بیٹھنا، خبریں دیکھنا، اور مالیبو میں ہمارے گھر کو لائیو ٹی وی پر  جلتا دیکھنا ایسی چیز ہے جس کا تجربہ کسی کو نہیں کرنا چاہیے،" ۔

ہلٹن واحد مشہور شخصیت نہیں تھی جو آگ سے متاثر ہوئی تھی۔

امریکی اداکار و پروڈیوسر جیمی لی کرٹس، گلوکارہ مینڈی مور اور کئی سلیبریٹیز سمیت ہزاروں افراد آگ سے متاثرہ علاقے سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔

آگ ساحلی علاقے سانتا مونیکا اور ملیبو کے درمیان ایک پوش علاقے میں لگی ہوئی ہے جہاں بہت سے فلم اور ٹیلی ویژن اسٹارز سمیت کئی مشہور شخصیات کی رہائش گاہیں ہیں۔ مارک ہیمل، بین ایفلیک، ، یوجین لیوی  بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جو آگ سے متاثرہ ہیں۔
ریئلٹی ٹی وی کے ستارے اسپینسر پریٹ اور ہیڈی مونٹاگ، آسکر کے نامزد جیمز ووڈز، ایڈم بروڈی اور لیٹن میسٹر کے ساتھ آگ کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔

کیلی فورنیا کے سابق گورنر و اداکار آرنلڈ شوارز کی سابقہ اہلیہ اور صحافی ماریہ شریور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ہر طرف تباہی نظر آ رہی ہے۔

اداکار جیمز ووڈز کو بھی آگ کے سبب اپنا گھر چھوڑنا پڑا۔ انخلا سے قبل انہوں نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں ان کے گھر کے ارد گرد آگ لگی نظر آ رہی ہے۔

اداکارہ مینڈی مور نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا "ہم سے بہت کچھ چھن گیا ہے، ہم ٹوٹ چکے ہیں۔"

یاد رہے کہ آگ سے متاثرہ علاقہ پیسیفک پیلیسیڈز بحرالکاہل سے متصل اور سانتا مونیکا پہاڑوں سے جُڑا ہوا ہے۔ اس علاقے کے ایک گھر کی اوسط قیمت 45 لاکھ ڈالرز ہے۔

ریز ویدرسپون، اسٹیون اسپیلبرگ، مائیکل کیٹن، ریٹا ولسن اور ٹام ہینکس ان دیگر ستاروں میں شامل ہیں جن کے گھر پیلیسیڈس میں ہیں۔

یہاں کئی سلیبریٹیز کے گھر سمیت لاس اینجلس کا معروف میوزیم 'گیٹی ولا' بھی ہے۔

Watch Live Public News