(ویب ڈیسک ) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی اوپننگ بیٹر سدرہ امین کے والد انتقال کرگئے۔
کرکٹر سدرہ امین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر والد کے انتقال کی اطلاع دی ۔انہوں نے پوسٹ میں اپنے والد کی مغفرت کے لیے سورہ فاتحہ پڑھنے کی درخواست بھی کی۔
سدرہ امین نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ میرے والد کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان شاء اللہ۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سدرہ امین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں جس کی تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔