(ویب ڈیسک ) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی جانب سے شہر کے رجسٹرڈ قبرستانوں میں تدقین کے لیے سرکاری نرخ مقرر کر دیے گئے۔
اس حوالے سے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ رجسٹرڈ قبرستانوں میں تدفین کیلئے 14 ہزار300 روپے نرخ مقرر کر دیا ہے، تمام رجسٹرڈ قبرستانوں میں مقررہ نرخ کے بینرز بھی لگا دیےگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قبرستانوں میں کام کرنے والوں کو مقررہ نرخ کے تحت کام کرنےکا پابند کیا ہے، اگر کسی نے مقررہ نرخ سے زائد رقم لی تو سخت کارروائی ہو گی، شہری قبرستان میں تدفین کیلئے مقررہ 14300 روپے سے زائدادا نہ کریں، زائد رقم وصول کرنے والوں کے خلاف شکایت 1339 پر درج کرائی جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ قبریں مسمار کرنے والی مافیا کے خلاف بھی فیصلہ کن کارروائی شروع کر دی ہے، کسی کو بھی کے ایم سی کی رجسٹریشن کے بغیر قبرستان میں کام کرنےکی اجازت نہیں ہے۔