گولی پہلے ماریں گےپھر سوال پوچھیں گے،ڈنمارک نےامریکا کو خبردارکردیا

گولی پہلے ماریں گےپھر سوال پوچھیں گے،ڈنمارک نےامریکا کو خبردارکردیا
کیپشن: گولی پہلے ماریں گےپھر سوال پوچھیں گے،ڈنمارک نےامریکا کو خبردارکردیا

ویب ڈیسک: ڈنمارک کے وزیر دفاع نے گرین لینڈ سے متعلق سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی حملے کی صورت میں پہلے جواب دیا جائے گا اور سوال بعد میں پوچھے جائیں گے۔

اپنے بیان میں ڈنمارک کے وزیر دفاع نے امریکا کو بالواسطہ وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر گرین لینڈ پر حملہ ہوا تو مسلح افواج کسی بھی ہدایت کا انتظار کیے بغیر فوری کارروائی کریں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ گرین لینڈ ڈنمارک کے اندر ایک خود مختار علاقہ ہے اور اس کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اس سے قبل سات یورپی ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ گرین لینڈ کے مستقبل سے متعلق فیصلہ کرنے کا اختیار صرف گرین لینڈ اور ڈنمارک کو حاصل ہے۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے گرین لینڈ کے معاملے پر یورپی رہنماؤں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یورپ گرین لینڈ کی سکیورٹی کو سنجیدگی سے نہیں لیتا تو امریکا خود کارروائی کر سکتا ہے۔

امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ گرین لینڈ عالمی میزائل دفاعی نظام کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور بعض مخالف طاقتوں کی جانب سے اس خطے میں دلچسپی کا اظہار کیا جا چکا ہے۔

Watch Live Public News