(ویب ڈیسک) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والا دوسرا ٹی 20 میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور میزبان سری لنکا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج دمبولا مین کھیلا جانا تھا تاہم بارش کے باعث پہلے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا، بارش نہ رکنے کے باعث بعد ازاں میچ منسوخ کردیا گیا۔
یاد رہے کہ 3 میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-1کی برتری حاصل ہے۔ سیریزکا تیسرا ٹی ٹوئنٹی11جنوری کو دمبولا میں ہی کھیلا جائےگا۔