بلاول بھٹو کو نہیں معلوم کہ انڈے کلو بکتے ہیں یا درجن؟

بلاول بھٹو کو نہیں معلوم کہ انڈے کلو بکتے ہیں یا درجن؟
بونیر(پبلک نیوز)‌وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کو یہ نہیں معلوم کہ انڈے کلو میں بکتے ہیں یا درجن میں، یہ کب تک بھٹو کا نام استعمال کرتے رہے گے. وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان نے بونیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگوں نے عمران خان کا ساتھ دیا،بونیرکایہ جلسہ ٹریلر ہے. مولانافضل الرحمان نے رات کی تاریکی میں تقریرکی اوربھاگ گئے،یہاں شہباز شریف بھی آئےاورکہاکہ خیبرپختونخوا کوٹھیک کروں گا،سوات آپریشن کےوقت شہباز شریف نےخیبرپختونخوا کا آٹابند کیاتھا،لوگ دھوپ میں انتظار کررہے تھے اور مریم اورنگزیب زیپ لائن کو انجوائی کررہی تھیں،امیر مقام نے شانگلہ کو برباد کیا ہے. وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا امیر مقام اب سوات کو برباد کرنےآرہےہیں ،عمران خان کی موجودگی میں کوئی چور اقتدار میں نہیں آئے گا، امیر مقام کےلیے پی ٹی آئی میں کوئی جگہ نہیں ہے،بلاول بھٹو آزاد کشمیر میں ہماری حکومت کے خلاف تقاریر کررہے ہیں ،یہ لوگ کب تک بھٹو کا نام استعال کریں گے؟2023کے انتخابات میں پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔