یونان کشتی حادثہ: اہم سرغنہ کو جدید ٹیکنالوجی سے گرفتار کیا گیا

یونان کشتی حادثہ: اہم سرغنہ کو جدید ٹیکنالوجی سے گرفتار کیا گیا
یونان کشتی حادثہ میں ملوث مرکزی ملزم آصف سنیارا کا بھائی سلیم سنیارا کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم محمد سلیم سنیارے کو گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے ، ملزم یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم آصف سنیارے کا بھائی ہے، ملزم نے متعدد پاکستانیوں کو غیر قانونی راستے سے یورپ بھجوانے کے لئے کروڑوں روپے بٹورے۔ ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف 9 مقدمات ایف آئی اے گجرات سرکل میں درج تھے، گرفتار ملزم محمد سلیم سنیارا ہنڈی حوالہ کے ذریعے اپنے بھائی آصف سنیارے کو پیسے بھجواتا تھا اور یونان کشتی حادثے کے بعد روپوش ہو گیا تھا۔ ترجمان ایف آئی اے نے مزید بتایا ہے کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ، ملزم کا بھائی آصف سنیارا اس وقت لیبیا میں موجود ہے۔ ملزم نےابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ آصف سنیارے نے لیبیا میں متعدد سیف ہاوسسز بنائے ہوئے ہیں ، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔