ماہانہ200یونٹ استعمال کرنےوالےصارفین کوحکومت نےبڑی خوشخبری سنادی

ماہانہ200یونٹ استعمال کرنےوالےصارفین کوحکومت نےبڑی خوشخبری سنادی
کیپشن: ماہانہ200یونٹ استعمال کرنےوالےصارفین کوحکومت نےبڑی خوشخبری سنادی

ویب ڈیسک: حکومت نے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت بڑھانےکا فیصلہ واپس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کی منظوری دے دی، وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگامی بنیادوں پر سرکولیشن سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی۔

 جولائی تاستمبر2024 کے لیےماہانہ 200 یونٹ تک والےصارفین کوریلیف دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت ٹیرف پرریلیف دینے کے لیےتقریبا 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی، وفاقی کابینہ نےبجلی کےفی یونٹ بنیادی ٹیرف میں7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظورکیا تھا۔

اس سےقبل کابینہ نے200یونٹ تک پروٹیکٹڈ ،نان  پروٹیکٹڈ صارفین کے لیےاضافہ منظور کیا تھا، ایک سے100 یونٹ تک  پروٹیکٹڈ صارفین کےٹیرف میں 3.95 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ ماہانہ101سے200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف4.10 روپے بڑھانے کی منظوری دی گئی تھی ، ماہانہ ایک سے100 یونٹ نان  پروٹیکٹڈ صارفین کےٹیرف میں 7.11وپے اضافہ منظور کیا گیا تھا، ماہانہ101سے200 یونٹ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 7.12 روپے اضافہ منظور کیا گیا تھا۔

 ذرائع کا بتانا ہے کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کی تجویز ہے، ماہانہ50یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے برقرار رہے گا، ماہانہ51سے100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف7.74 روپے برقرار رہے گا۔

Watch Live Public News