مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی قافلے پر حملہ،5 ہلاک

indian army attacked in kashmir
کیپشن: indian army attacked in kashmir
سورس: google

   ویب ڈیسک : مقبوضہ جموں وکشمیر میں حریت پسندوں کابھارتی فوج  کے کانوائے پر حملہ ، 6 بھارتی فوجی مارے گئے متعدد زخمی،  اسپتال داخل کرادیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر میں  کے  ضلع کٹھوعہ میں عسکریت پسندوں نے بھارتی فوج کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا جس میں اس کے پانچ فوجی ہلاک اور دیگر چھ زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پیر کی شام کو کٹھوعہ سے تقریباً 150 کلومیٹر کے فاصلے پر مچیڈی-کنڈلی-ملہار کے پاس پیش آیا، تو اس وقت بھارتی فوج کا ٹرک معمول کی گشت پر تھا۔ اس حملے میں ہلاک ہونے والے پانچ اہلکاروں میں سے ایک جونیئر کمیشنڈ افسر بھی ہے۔

حکام نے بتایا کہ ابتدائی حملے کے بعد   حریت پسندوں نے ٹرک پر گرینیڈ پھینکا اور پھر فائرنگ شروع کر دی، جس سے کافی جانی نقصان ہوا۔ سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی، تاہم عسکریت پسند قریبی جنگل میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

 یادرہے گزشتہ چند ماہ سے  مقبوضہ جموں میں بھارتی فوج پر حملوں میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ جموں خطے میں گزشتہ ایک ماہ کے اندر اس نوعیت کا یہ ایسا پانچواں حملہ ہے، جس میں بھارتی فوج کا کافی  نقصان ہوا ہے۔

Watch Live Public News