پاکستانی کوہ پیماثمینہ بیگ سکردو سے C130 کی خصوصی پرواز کے ذریعے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل

پاکستانی کوہ پیماثمینہ بیگ سکردو سے C130 کی خصوصی پرواز کے ذریعے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل

ویب ڈیسک: پاکستانی کوہ پیماثمینہ بیگ سکردو سے C130 کی خصوصی پرواز کے ذریعے س ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔

پاکستان آرمی عوامی خدمت میں مصروف عمل ہے ۔ بین الاقوامی شہرت کی نامور نوجوان پاکستانی کوہ پیماثمینہ بیگ سکردو سے C130 کی خصوصی پرواز کے ذریعے س ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

سی ایم ایچ راولپنڈی میں ثمینہ بیگ کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ ثمینہ بیگ کو بین الاقوامی سطح کےکوہ پیما مشن کے دوران صحت کی خرابی کے باعث 7 جولائی کو پاکستان آرمی کی جانب سے ریسکیو کیا گیا تھا۔ 

سی ایم ایچ راولپنڈی میں پاکستان آرمی کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ٹیم مستقل طور پر ثمینہ بیگ کی نگہداشت و علاج  میں مصروف ہے۔ 

ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور انکی صحت بتدریج بحالی کی جانب گامزن ہے۔ 

ثمینہ بیگ پاکستان کا اثاثہ ہے اور پاکستان آرمی مستقبل میں بھی عوام اور اپنے ہیروز کی خدمت کے لیے پر عزم ہے۔

Watch Live Public News