کراچی میں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

کراچی میں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی

(ویب ڈیسک ) سندھ کے صوبائی دارالحکومت میں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

 شوگر مافیا کے سامنے حکومت بے بس ،  ایک ہفتے میں چینی 8 روپے مہنگی ہوگئی، ہول سیل میں 180 روپے فی کلو ہوگئی جبکہ   ریٹیل میں چینی 195 سے 200 روپے فی کلو تک فروخت  ہو رہی ہے۔

چیئرمین ہول سیل گروسریز عبد الرؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ   پانچ لاکھ ٹن چینی کی امپورٹ سے معیشت پر مزید بوجھ پڑے گا،   شوگر کارٹیل حکومت کو کھلم کھلا چیلنج کر رہا ہے، شوگر ملز کے خلاف کارروائی کی جائے تو چینی کی قیمت 150 روپے فی کلو تک آ سکتی ہے۔

Watch Live Public News