اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کی  ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کی  ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی

(ویب ڈیسک ) اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کی  ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ لاش کا ابتدائی معائنہ کیا گیا ہے ،لاش ڈی کمپوز اسٹیج کے ایڈوانس اسٹیج پر ہے ،لاش اس قابل نہیں ہےکہ وجہ موت کا تعین ہوسکے ۔

ڈاکٹر سمعیہ  کا کہناہے کہ  وجہ موت ہم نے ریزرو کرلی ہے ، ڈی این اے ،کیمکل ایگزامین کے لیے سیمپل لئے ہیں، سیمپل کے ٹیسٹ کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔

پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ  ابتدائی طور پر وجہ موت کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

پولیس کے مطابق  سیمپل کے ذریعے ڈرگز کے استعمال کے حوالے سے بھی حقائق سامنے آئیں گے۔

Watch Live Public News