(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 13 کروڑ44 لاکھ 28 ہزار577 ہوگئی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے ووٹرز کے نئے اعداد وشمار جاری کردئیے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ مرد ووٹرز کی تعداد 7کروڑ 21 لاکھ 24 ہزار209 ہے، ملک میں خواتین ووٹرز کی تعداد چھ کروڑ 23لاکھ 4ہزار368ہے۔
الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد7کروڑ65لاکھ3ہزار243ہے،خیبرپختونخواہ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد2کروڑ28لاکھ74ہزار402ہے۔سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد2کروڑ81لاکھ70ہزار274ہے، جبکہ بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد56لاکھ13ہزار371ہے۔