پانچ لاکھ سے زائد فوجی اہلکار بھی ناکام، برہان وانی کی دسویں برسی پر مقبوضہ وادی میں بھارت مخالف جذبات برقرار

پانچ لاکھ سے زائد فوجی اہلکار بھی ناکام، برہان وانی کی دسویں برسی پر مقبوضہ وادی میں بھارت مخالف جذبات برقرار
کیپشن: پانچ لاکھ سے زائد فوجی اہلکار بھی ناکام، برہان وانی کی دسویں برسی پر مقبوضہ وادی میں بھارت مخالف جذبات برقرار

ویب ڈیسک:  مقبوضہ جموں و کشمیر کے نوجوان حریت رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کو 10 سال مکمل ہوگئے۔ ان کی برسی کے موقع پر آزاد کشمیر، مقبوضہ وادی اور دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم کشمیریوں نے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

برہان مظفر وانی نے اکتوبر 2010 میں کم عمری میں بھارتی حکمرانی کے خلاف مزاحمتی تحریک میں شمولیت اختیار کی۔ انہیں سوشل میڈیا کے ذریعے کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کرنے اور نوجوانوں تک اپنا پیغام پہنچانے کے حوالے سے بھی جانا جاتا ہے۔

8 جولائی 2016 کو برہان مظفر وانی اپنے دو ساتھیوں سمیت بھارتی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مارے گئے تھے۔ ان کی ہلاکت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے، جن کے دوران کئی علاقوں میں کرفیو اور سخت پابندیاں نافذ کی گئیں۔

حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ برہان وانی کی شہادت نے تحریکِ آزادی کشمیر کو نئی تقویت دی، جبکہ بھارتی حکام انہیں عسکریت پسند قرار دیتے تھے۔ برہان وانی آج بھی کشمیر کے مستقبل سے متعلق مختلف نقطۂ نظر رکھنے والے حلقوں میں ایک اہم اور متنازع شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔

Watch Live Public News