شاہ رخ خان کی 'کنگ'، کیریئر کی سب سے مہنگی فلم قرار

شاہ رخ خان کی 'کنگ'، کیریئر کی سب سے مہنگی فلم قرار
کیپشن: شاہ رخ خان کی 'کنگ'، کیریئر کی سب سے مہنگی فلم قرار

ویب ڈیسک: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ' کنگ' کو ان کے فلمی کیریئر کا اب تک کا سب سے بڑا اور مہنگا منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کا بجٹ تقریباً 450 کروڑ بھارتی روپے ہے، جس میں تشہیری اخراجات (پرنٹ اینڈ پبلسٹی) اور شاہ رخ خان کا معاوضہ شامل نہیں۔

اس بجٹ کے ساتھ ' کنگ' شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلموں 'جوان' (تقریباً 400 کروڑ روپے) اور 'پٹھان' (تقریباً 350 کروڑ روپے) سے بھی زیادہ مہنگی فلم بن جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ مئی 2025 میں شروع ہوئی تھی اور اب تک دنیا کے مختلف ممالک میں 150 سے زائد دن فلم بندی کی جا چکی ہے، جبکہ شوٹنگ اگست 2026 میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔

فلم میں بڑے پیمانے پر ایکشن مناظر بین الاقوامی اسٹنٹ ماہرین کی نگرانی میں فلمائے جا رہے ہیں، جبکہ ویژول ایفیکٹس (VFX) پر کام شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس کی ٹیم کر رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق ' کنگ' کو ابتدا میں ایک ایکشن تھرلر کے طور پر تیار کیا جا رہا تھا، تاہم بعد ازاں شاہ رخ خان اور ہدایت کار کے وژن کے مطابق اسے بڑے پیمانے کی ایکشن فلم کی شکل دے دی گئی۔

فلم سے وابستہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ' کنگ' میں اعلیٰ معیار کے ایکشن سیکوئنس اور جدید ویژول ایفیکٹس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ ناظرین کو منفرد سنیما تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

واضح رہے کہ ' کنگ' کے ذریعے شاہ رخ خان تقریباً تین سال بعد بطور مرکزی اداکار بڑے پردے پر واپسی کریں گے۔

Watch Live Public News