مادرِ ملت فاطمہ جناح کی 59ویں برسی، صدر اور وزیراعظم کا خراجِ عقیدت

مادرِ ملت فاطمہ جناح کی 59ویں برسی، صدر اور وزیراعظم کا خراجِ عقیدت
کیپشن: مادرِ ملت فاطمہ جناح کی 59ویں برسی، صدر اور وزیراعظم کا خراجِ عقیدت

ویب ڈیسک: مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 59ویں برسی کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ان کی قومی، سیاسی اور سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ فاطمہ جناح پاکستان کی تاریخ کے اہم اور فیصلہ کن ادوار میں عزم و استقامت کی علامت رہیں۔ انہوں نے سماجی رکاوٹوں کے باوجود برصغیر کی خواتین کو تحریکِ پاکستان میں متحرک کردار ادا کرنے کے لیے حوصلہ دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم مادرِ ملت کی برسی پر ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ فاطمہ جناح کی جدوجہد، قربانیاں اور ثابت قدمی تحریکِ پاکستان کا اہم حصہ ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ فاطمہ جناح نوجوانوں، بالخصوص خواتین کے لیے ایک مثال ہیں، جنہوں نے ثابت کیا کہ خواتین قومی ترقی اور سماجی بہتری میں مؤثر کردار ادا کر سکتی ہیں۔ ان کے مطابق قیامِ پاکستان کے بعد بھی مادرِ ملت قومی یکجہتی اور سماجی ترقی کے لیے سرگرم رہیں۔

صدر اور وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ محترمہ فاطمہ جناح کے درجات بلند فرمائے اور قوم ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے۔

Watch Live Public News