مالی سال 2025-26 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے  41 ارب 58 کروڑ ڈالر کی ترسیلات وطن بھیجیں

مالی سال 2025-26 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے  41 ارب 58 کروڑ ڈالر کی ترسیلات وطن بھیجیں

(ویب ڈیسک ) مالی سال 2025-26 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے  41 ارب 58 کروڑ ڈالر کی ترسیلات وطن بھیجیں۔

  مرکزی بینک کے مطابق جون کی ترسیلات مئی میں بھیجے گئے ریکارڈ سوا 4 ارب ڈالر سے 77کروڑ ڈالر کم رہیں لیکن  مالی سال 26-2025 کی ورکرز ترسیلات مالی سال 25-2024 کے مقابلے میں ساڑھے 8 فیصد زائد ہیں۔

گزشتہ مالی سال میں ورکرز ترسیلات کی ماہانہ اوسط 3 ارب 46کروڑ ڈالر رہیں، سعودی عرب سے پونے 10ارب ڈالر، عرب امارات سے 8 ارب 80 کروڑ ڈالر، برطانیہ سے 6 ارب 32کروڑ ڈالر، یورپی یونین سے 5 ارب 22کروڑ ڈالر، دیگر گلف ممالک سے 3 ارب 93 کروڑ ڈالر اور امریکا سے 3 ارب 62 کروڑ ڈالر کی ورکرز ترسیلات پاکستان بھیجی گئیں۔

وزیر اعظم کا اظہار تشکر : 

وزیراعظم شہباز شریف نے مالی سال 2025-26 میں گزشتہ برس (2024-25) کے مقابلے ذیادہ ترسیلات زر بھیجنے پر سمندر پار مقیم پاکستانیوں سے اظہار تشکر کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مالی سال 2025-26 میں محب وطن سمندر پار مقیم پاکستانیوں میں 41.6 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجیں جن پر انکے مشکور ہیں، ترسیلات زر میں 8.6 فیصد اضافہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سمندر پار مقیم پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، مجھ سمیت پوری قوم کو ان پر فخر ہے.سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی بہبود کیلئے اقدامات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں.

Watch Live Public News