کترینہ کیف کو نیا بوائے فرینڈ مل گیا؟

کترینہ کیف کو نیا بوائے فرینڈ مل گیا؟

ویب ڈیسک: کترینہ کیف بھارتی فلم انڈسٹری کا وہ جگمگاتا ستارہ ہیں جس کے چرچے خبروں کی زینت بنتے ہی رہتے ہیں۔ سپر سٹار ہیروئن کترینہ کیف آج کل کس کے ساتھ ہوتی ہیں، ان کی دوستی کس سے بڑھ رہی ہے اور وہ اگلی فلم میں کس کے ساتھ جوڑی بنائیں گی؟

یہ سوالات آج کل سوشل میڈیا پر نپے تلے انداز میں گردش کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے مختلف اندازے بھی لگائے جا رہے ہیں۔ کوئی کچھ کہتا ہے تو کسی کے نزدیک کوئی بات ہے۔ مگر اس سب میں وکی کوشل کا نام بار بار سامنے آتا ہے۔ اس کی وجہ کترینہ کیف کی ان سے بڑھنے والی دوستی ہے۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے ایک انکشاف یہ بھی کیا ہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل اکٹھے گھومنے پھرنے کے لیے بھی نکلتے ہیں۔ دونوں کے سیر سپاٹوں کی خبروں بھارتی میڈیا نے انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھن سے منسوب کر کے چلائی ہے۔

اس کے لیے ثبوت ہرش وردھن کی وہ میڈیا سے گفتگو ہے جس میں ان سے سوال کیا گیا تھا کہ بالی وڈ میں افواہوں کے بیچ میں حقیقی رشتوں سے متلق کوئی خبر دے دیں جس پر انھوں نے کہا تھا کہ کترینہ اور وکی کے درمیان آج کل قربتیں بڑھ رہی ہیں

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔