سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد، پینشن میں‌ساڑھے 17 فیصد اضافہ کی منظوری

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد، پینشن میں‌ساڑھے 17 فیصد اضافہ کی منظوری
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد جبکہ پیشن میں‌ساڑھے 17 فیصد اضافہ کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کا بجٹ سے متعلق اہم ترین اجلاس ہوا، کابینہ نے مالی سال 24-2023 کے فنانس بل کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں منظوری کے بعد فنانس بل قومی اسمبلی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار فنانس بل 24-2023 قومی اسمبلی کے سامنے پیش کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کی منظوری دے دی ہے، گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافے کی منظوری، گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین کی پینشنز میں ساڑھے سترہ فیصد اضافے کی منظوری دے دی، جبکہ کم سے کم اجرت 32000 قرار دے دی گئی ہے۔ قبل ازیں پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر صحافی نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ بجٹ میں عوام کے لیے کوئی ریلیف لا رہے ہیں؟ اس پر وزیراعظم نے کہا کہ دعا کریں کہ ہم ایک اچھا بجٹ عوام کے لیے دے سکیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔