لاہورمیں سورج سوانیزے پر،محکمہ موسمیات نے خبردارکردیا

لاہورمیں سورج سوانیزے پر،محکمہ موسمیات نے خبردارکردیا
کیپشن: لاہورمیں سورج سوانیزے پر،محکمہ موسمیات نے خبردارکردیا

ویب ڈیسک:(نتاشارحمان) لاہور میں سورج پھر سے آنکھیں دکھانے لگا، درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کے مطابق رواں دنوں میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر میں ہوا کی رفتار 14 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 33 فیصد تک جا پہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش برسنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا.

Watch Live Public News