شہباز شریف 3 ماہ میں قومی اسمبلی تحلیل کردیں گے،منظوروسان

شہباز شریف 3 ماہ میں قومی اسمبلی تحلیل کردیں گے،منظوروسان
کیپشن: Shahbaz Sharif will dissolve the National Assembly in 3 months, Manzoor

ویب ڈیسک: پیپلزپارٹی سندھ کے سینئر نائب صدر منظوروسان کا نیا بیان آگیا۔  پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظوروسان نے ملکی سیاست اور حکومت سے متعلق بڑی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق منظوروسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سیاست کے لیے 3 ماہ بڑے اہم ہیں۔ موجودہ سیٹ اپ میں نواز شریف وزیراعظم نہیں بن سکتے لیکن ہوسکتا ہے کہ شہباز شریف تین ماہ کے اندر قومی اسمبلی تحلیل کردیں۔ 

قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد جو بھی سیٹ اپ آئے گا دیکھا جائے گا۔ باقی صوبائی اسمبلیاں موجود رہیں گی۔ 

منظوروسان نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر سیاستدانوں کےلیے اچھے حالات نہیں دیکھ رہا۔

منظور وسان نے کہا کہ ریلیف ملتےبھی ہیں اورپھر واپس بھی ہو جاتے ہیں۔ اس لیے بانی پی ٹی آئی خوش فہمی میں نہ رہیں۔

Watch Live Public News