وزیر اعظم کا دہشتگردحملے میں کیپٹن سمیت 7 فوجی جوانوں کی شہادت پر رنج والم کا اظہار

وزیر اعظم کا دہشتگردحملے میں کیپٹن سمیت 7 فوجی جوانوں کی شہادت پر رنج والم کا اظہار

(ویب ڈیسک )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے  لکی مروت میں دہشتگرد حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت 7 اہلکاروں کی شہادت پر رنج و الم کا اظہار کیا  ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شہداء کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ  پوری قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کی خدمات اور لازوال قربانیوں کے لیے سلام پیش کرتی ہے،  دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نڈر جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ  ہم ان دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے، ارض پاک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔

Watch Live Public News