بجٹ 2025-26:صوبوں کےترقیاتی پروگرام کیلئے 2795 ارب مختص کرنے کی تجویز

بجٹ 2025-26:صوبوں کےترقیاتی پروگرام کیلئے 2795 ارب مختص کرنے کی تجویز
کیپشن: بجٹ 2025-26:صوبوں کےترقیاتی پروگرام کیلئے 2795 ارب مختص کرنے کی تجویز

ویب ڈیسک:وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025- 26 کیلئے صوبوں کے ترقیاتی پروگرام کیلئے مجموعی طور پر 2795 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے، جو رواں مالی سال کے 2358 ارب روپے کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  پنجاب کے ترقیاتی پروگرام کیلئے آئندہ مالی سال 1188 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے،صوبہ سندھ کے ترقیاتی پروگرام کیلئے آئندہ مالی سال 887 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور  خیبرپختونخوا کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے آئندہ مالی سال 440 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے آئندہ مالی سال 280 ارب روپے مختص کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔

صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں میں عالمی امداد کے تحت آئندہ مالی سال 802 ارب مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہےجبکہ رواں مالی سال صوبوں کے ترقیاتی پروگرام کیلئے 2358 ارب روپے مختص ہونگے۔

ترسیلات زر کا ہدف 

آئندہ مالی سال ترسیلات زر کا ہدف 39 ارب 43 کروڑ ڈالر سے زائد رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ رواں مالی سال ترسیلات زر کا تخمینہ 37 ارب 45 کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔

برآمدات کا ہدف 

آئندہ مالی سال برآمدات کا ہدف 35 ارب 28 کروڑ ڈالر سے زیادہ رکھنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ رواں مالی سال برآمدات 32 ارب 85 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہونے کا تخمینہ ہے۔

درآمدات کا ہدف 

آئندہ مالی سال درآمدات کا ہدف 65 ارب 21 کروڑ ڈالر سے زیادہ رکھنے کا امکان ہے جبکہ رواں مالی سال درآمدات کا 58 ارب 30 کروڑ ڈالر سے زیادہ کا تخمینہ ہے۔

 کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس

آئندہ مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کا ہدف 2 ارب 11 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہونے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ رواں مالی سال 1 ارب 52 کروڑ ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے کا تخمینہ ہے۔

خدمات کی برآمدات

آئندہ مالی سال خدمات کی برآمدات 14 ارب ڈالر سے زیادہ ہونے کا ہدف مقرر کئے جانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ رواں مالی سال 11 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زیادہ خدمات کی برآمدات کا تخمینہ ہے۔

شرحِ نمو اور شعبہ جاتی اہداف 

آئندہ مالی سال کیلئے معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد منظور کئے جانے کا امکان ہے اور زراعت 4.5 فیصد، صنعتی ترقی کا ہدف 4.3 فیصد منظور کئے جانے کا امکان ہے جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے خدمات کے شعبے کی ترقی کا ہدف 4 فیصد تجویز دی گئی ہے۔

وفاقی ترقیاتی اخراجات

 کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 50 ارب 33 کروڑ  کی تجویزدی گئی ہے اور ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں پر 50 ارب روپے خرچ ہونگے جبکہ موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کیلئے 2 ارب 78 کروڑ کی تجویز دی گئی ہے۔

Watch Live Public News