بجٹ 2025-26:وزارت صحت کےمنصوبوں اورپروگرامزکیلئے15 ارب روپے کی تجویز

بجٹ 2025-26:وزارت صحت کےمنصوبوں اورپروگرامزکیلئے15 ارب روپے کی تجویز
کیپشن: بجٹ 2025-26:وزارت صحت کےمنصوبوں اورپروگرامزکیلئے15 ارب روپے کی تجویز

ویب ڈیسک:آئندہ مالی سال 2025- 26 کا وفاقی بجٹ کل پیش کیا جائے گا، جس میں وزارت صحت کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 15 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ  آئندہ مالی سال کیلئے وزارت صحت کے منصوبوں کی تفصیلات جاری کردی گئیں  ہیں۔ بجٹ میں 21 جاری منصوبے شامل کیے گئے ہیں جبکہ کوئی نیا پروگرام شامل نہیں کیا گیا۔

 ذرائع کا کہناہے کہ اسلام آباد میں 212ارب روپے کے قائد اعظم ہیلتھ ٹاور کیلئےمحض 5ارب روپے مختص کرنے کی تجویز کی گئی ہے،وزیراعظم نیشنل پروگرام برائے ذیابیطس کیلئے80 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز کی گئی ہے اور وزیراعظم نیشنل پروگرام برائے ہیپاٹائٹس سی انفیکشن کے 65ارب روپے مالیت کیلئے ایک ارب روپے مختص کرنے کی تجویز کی گئی ہے جبکہ اسلام آباد میں کینسر ہسپتال کے قیام کیلئے ایک کروڑ 70لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ آبادی کیلئےنیشنل ایکشن پلان کیلئے 10 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز کی گئی ہے،اسلام آباد میں 9.91ارب روپے جناع ہسپتال کیلئے20 کروڑ روپے مختص  کرنے کی تجویز کی گئی اور اسلام آباد میں چار بنیادی صحت مراکز کیلئے 36کروڑ روپے کی منظوری کا امکان ہے جبکہ انٹیگریٹڈ ڈیزیز سرویلنس اینڈ رسپانس سسٹم کیلئے 2 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ 10سال سے اسلام آباد میں جاری کنگ سلمان بن عبد العزیز ہسپتال کیلئے ایک ارب روپے مختص کرنے کا امکان ہے جبکہ ٹی بی، ایڈز اور ملیریا کی روک تھام کیلئے بیس کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔

Watch Live Public News