پی سی بی کی جانب سےتینوں فارمیٹس کی کپتانی ایک ہی کھلاڑی کو دیے جانے کا امکان

پی سی بی کی جانب سےتینوں فارمیٹس کی کپتانی ایک ہی کھلاڑی کو دیے جانے کا امکان

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے بعد سلمان آغا کو تینوں فارمیٹ میں کپتان بنانے کا اعلان بھی متوقع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ   ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی مشاورت کے بعد تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت ایک ہی کھلاڑی کو سونپے جانے کا امکان ہے۔

وائٹ بال کے کپتان   محمد رضوان کو دورہ زمبابوے کیلئے آرام دیا گیا ہے  انکی جگہ  قومی ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو   کپتان مقرر کیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  سلمان علی آغا چیئرمین پی سی بی ، نئے ہیڈ کوچ ہیسن اور  سلیکشن کمیٹی  کو متاثر کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور انہیں بطور کپتان بنانے پر تینوں ایک پیج پر موجود ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ  عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں کے بعد سلمان آغا کو تینوں فارمیٹ میں کپتان بنانے کا اعلان بھی متوقع ہے۔

Watch Live Public News