(ویب ڈیسک ) پاکستان میں صحت کے اخراجات کا جی ڈی پی میں تناسب ایک فیصد سے بھی کم ہو نے کا انکشاف ہوا ہے۔
اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران صحت کا مجموعی بجٹ 925 ارب روپے رہا، ملک میں 7 لاکھ 50 ہزارافراد کے لیے صرف ایک ڈاکٹر میسرہے۔
رپورٹ کے مطابق 1 سال میں ڈاکٹرز کی تعداد میں 20 ہزار سے زائد اضافہ ہوا، ملک میں رجسٹرڈ ڈاکٹروں کی تعداد3 لاکھ 19 ہزار ہو گئی، ڈینٹسٹس کی تعداد39 ہزار 88 تک پہنچ گئی۔
سروے رپورٹ کے مطابق ملک میں نرسز ایک لاکھ 38 ہزار ہو گئیں، دائیوں کی تعداد 46 ہزار 801 اور لیڈی ہیلتھ ورکز کی تعداد 29 ہزارہے، ملک میں ہسپتالوں کی تعداد 1696 اور بیسک ہیلتھ یونٹس 5434 ہیں۔ 1 ہزار شیر خوار بچوں میں سالانہ 50 فوت ہو جاتے ہیں۔