(ویب ڈیسک) حکومت نے پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 10 جون کو ہی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع وفاقی حکومت کے مطابق وفاقی حکومت پارلیمنٹ میں بجٹ 12 تاریخ کو ہی پیش کرے گی۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس بلانے کے لئے سمری بھیج دی ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس 10 جون کو شام پانچ بجے بلانے کی تجویز ہے، سینیٹ کا اجلاس 10 جون کو چار بجے بلانے کی سمری بھیجی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا۔