(ویب ڈیسک )ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے حکم جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ آلودگی پھیلانے والے چربی پگھلانے کے یونٹس بند کیے جائیں۔
پنجاب ای پی اے کا کریک ڈاؤن، غیر محفوظ فَیٹ میلٹنگ اور رینڈرنگ سرگرمیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔عوامی صحت اور ماحول کے تحفظ کے لیے غیر قانونی فَیٹ میلٹنگ یونٹس کے خلاف صوبہ گیر مہم کا آغاز کردیا گیا۔
کھلے برتنوں میں چربی پگھلانے اور جلانے کے عمل پر پابندی عائد کردی گئی ہے ، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی۔
پنجاب میں ماحولیاتی ضوابط کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی ، غیر قانونی فَیٹ میلٹنگ یونٹس فوری بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
تعفن، دھوئیں اور مضر گیسوں کے اخراج پر سخت نوٹس لیتے ہوئے پنجاب بھر میں فَیٹ میلٹنگ یونٹس کی نگرانی تیز کردی گئی ہے۔
ای پی اے کی منظوری کے بغیر کوئی فَیٹ رینڈرنگ یونٹ کام نہیں کر سکے گا، رہائشی علاقوں میں قائم فَیٹ میلٹنگ یونٹس عوامی صحت کے لیے خطرہ قرار دیے گئے ہیں ۔
پنجاب میں صرف ماحول دوست اور منظور شدہ رینڈرنگ سہولیات کو کام کرنے کی اجازت ہوگی۔عوامی شکایات کے بعد غیر قانونی فَیٹ میلٹنگ یونٹس کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
آلودگی اور ماحولیاتی مسائل کے خاتمے کے لیے پنجاب حکومت نے اہم اقدام اٹھایا ہے۔ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو غیر قانونی یونٹس کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی گئی ہیں ۔
حکم نامے پر فوری عملدرآمد، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا انتباہ بھی دیا گیا ہے۔ماحول اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے پنجاب بھر میں پابندی فوری نافذ العمل ہے۔